عبادتوں کے انبار لگے ہوں لیکن کسی کو مشکل میں دیکھ کر دِل میں احساس پیدا نہ ہو اور کسی تنگ دست اور ضرورت مند کو دیکھ کر تجوری کی طرف ہاتھ نہ بڑھے تو وہ عبادتیں نیکی کی رُوح سے بالکل خالی ہیں...!
*اللہ کی محبت...... حقیقی محبت*
♾♾❤♾♾
💖ہر انسان محبت دینا بھی چاہتا ہے اور لینا بھی چاہتا ہے مگر بہت سی محبتیں غلط راستوں پر نکل گئی ہیں جیسے نا محرم کی محبت. *آج ہم جانیں گے کہ محبت کس سے کرنی ہے اور کیسے کرنی ہے.* ⁉
🌹ہر مسلمان اللہ سے محبت کا دعوے دار ہے لیکن بد قسمتی سے بہت کم ایسے ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ
*اللہ سے محبت کیسے کی جاتی ہے ⁉*
👈ہم ہر چیز کے بارے میں معلومات لیتے ہیں کپڑے جوتے معاشرے کے رکھ رکھاؤ ہر چیز کو سرچ کرتے ہیں لیکن کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ اللہ سے محبت کیسے کرتے ہیں ⁉
🌹 *دل کا ایک خاص حصہ اللہ نے اپنی محبت کے لیے خاص کیا ہے جسے لب کہتے ہیں جب انسان اس حصہ میں مال اولاد شہرت کی محبت کو لے آتا ہے تو یہی محبت اس کے لیے آزمائش بن جاتی ہے* کیونکہ جو محبت کا حق اللہ کی ذات کے لیے خاص تھی وہ آپ نے لوگوں کو دینا شروع کر دی جو توقعات آپ کو اللہ سے ہونی چاہیے وہ اب لوگوں سے وابستہ ہو گئیں جو یاد ہر وقت رب کی ہونی چاہیے وہ یاد ہر وقت کاروبار یا اولاد کے لیے رہ گئی. لہذا اپنی محبت کو اللہ کے لیے خاص کریں اپنی تمام امیدیں توقعات اللہ سے وابستہ کریں کیونکہ اللہ کی محبت ہر دکھ درد کا علاج ہے
💖 *اللہ کی محبت کیسے حاصل کریں ⁉*💖
👈 *انسان جس بھی شخص کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا ہے جس سے باتیں کرتا ہے جس کی باتیں سنتا ہے تو اس سے محبت کر بیٹھتا ہے*
🌹اسی طرح جب ہم اللہ سے محبت کرنا چاہتے ہیں تو اللہ کی ذات کے بارے میں جاننا نہایت ضروری ہے *اس کی صفات اور عظمت کا ادراک* ہونا چاہیے لہذا اللہ کی پہچان کا علم حاصل کرنا فرض ہے واجب ہے. کیونکہ جب اللہ کی پہچان ہو گی تو اللہ سے محبت ہو گی.
اللہ کی پہچان کے بغیر عبادات میں سکون اور مزہ نہیں آتا جب *آپ کو اللہ سے محبت نہیں تو آپ اللہ کی خاطر اس کی مخلوق سے محبت کیسے کر سکتے ہیں ⁉*
👈👈 *ایک لمحہ کے لیے اللہ کے ان عظیم احسانات کو یاد کیجیے جب آپ کچھ بھی نہ تھے پانی کا ایک ناپاک قطرہ تھے اس رب نے آپ کو وجود بخشا سلامتی کے ساتھ دنیا میں اتارا پھر ماں باپ کے دل میں آپ کی محبت ڈال دی وہ کس طرح اپنا مال وقت سب آپ پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہو گئے.اللہ آپ کو نوازتا گیا مگر آپ نے کبھی مڑ کر اس ذات کی نعمتوں کا ادراک تک نہ کیا لیکن اس نے کبھی آپ پر اپنا رزق بند نہیں کیا پھر جب کبھی مصیبت آئی اور آپ نے اپنے گناہوں کے بوجھ کے ساتھ اس رب کے سامنے حاضری دی تو اس نے آپ کو آغوش رحمت میں لے لیا اپنی قربت اور حمایت کا یقین دلایا کبھی طنز نہ کیا نہ طعنہ دیا کہ پہلے تو غافل تھے اب کیوں آۓ وہ رب تو اپنے بندے کے انتظار میں ہوتا ہے کہ کب پلٹتا ہے مگر ہم ہیں کہ شیطان اور نفس کے دھوکہ میں آکر اس کو بھول بیٹھتے ہیں*
🌺 *ہم ساری دنیا سے بات کر لیتے ہیں ہر ایک کو اپنا دکھ بتاتے ہیں لیکن وہ اللہ کی ذات جو سب سے قریب ہے اس سے بات نہیں کرتے* آج اللہ کے سامنے بیٹھیں اور اسے سب بتا دیں اللہ سے اس کی محبت مانگیں اور کہیں کہ میرے رب مجھے اپنے محبوب بندوں میں شامل فرما لے.
🌺 *جب ہم اپنے ارد گرد بہت دنیا اکٹھی کر لیتے ہیں تو اللہ کی محبت پر دنیا کی محبت غالب آجاتی ہے* اپنی تمام زائد از ضرورت بیگ 💼 کپڑے وغیرہ صدقہ کرنا شروع کر دیں اللہ کی محبت واپس آنے لگے گی.
🌹 *اللہ سے محبت چاہتے ہیں تو اللہ کے کلام قرآن سے محبت کریں* قرآن کلاس جوائن کریں یا واٹس ایپ پر قرآن سیکھیں لیکن قرآن سے جڑ جائیں کیونکہ جو اللہ کی بات سنتا اور جانتا ہے اس کے دل میں ہی تقوی آتا ہے اور تقوی والے ہی اللہ سے محبت کرتے ہیں
🌺خود اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن میں وہ نسخہ کیمیا بتا دیا ہے جس کے ذریعے ہم اللہ کی محبت کے حقدار بن سکتے ہیں اور وہ ہے
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اطاعت*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی کے ایک ایک پہلو کو جاننے کی ضرورت ہے اور ان کے اسوہ طریقہ کو زندگی کے ہر پہلو میں شامل کر کے ان کی اطاعت اور فرمابرداری کر کے اللہ کی محبت کا حقدار بنا جا سکتا ہے.سیرت النبی پر کتابوں کا مطالعہ کریں.
*🌹حرام رشتوں کی محبت کو سرے سے چھوڑ دیں* لیکن حلال رشتوں میں بھی توازن لانے کی ضرورت ہے بس ایک اصول یاد رکھیں کہ
*آپ کے دل میں اللہ کی محبت دنیا اور اس میں موجود ہر چیز ہر رشتہ سے بڑھ کر ہونی چاہیے خواہ وہ مال و دولت ہو اولاد ہو کاروبار ہو.*
🌺اب اپنا جائزہ آپ خود لے سکتی ہیں کہ
*👈جب آذان کی آواز آتی ہے تو وہ کس چیز کی محبت ہے جو آپ کو نماز نہیں پڑھنے دیتی* اولاد کاروبار یا کچھ اور ⁉
*👈جب لوگوں کو معاف کرنے کی بات آتی ہے تو ہم کیوں ایسا نہیں کر پاتے ⁉* اگر اللہ سے محبت کا دعویٰ ہے تواللہ کا حکم سمجھ کر ہم معاف کیوں نہیں کرتے ‼
*اس کا مطلب ہے کہ ہم اللہ سے زیادہ اپنے نفس سے محبت کرتے ہیں* جیسے شیطان نے انکار کیا تھا کہ میں سجدہ نہیں کروں گا
میں افضل ہوں
اور ہم انسان بھی یہی سوچتے ہیں کہ میں کیوں جھکوں کیوں معاف کروں.
🌺ہم اس دنیا میں اپنے رب کی عبادت کے لیے آۓ ہیں *اس سے محبت کر کے اسے راضی کر لیجیے تاکہ آخرت میں سرخرو ہو سکیں
🌹🎀🌹🎀🌹🎀
Mahendra Bhatt
27-Aug-2022 07:45 PM
👌👌
Reply
Shnaya
23-Aug-2022 11:01 AM
👏👌🙏🏻
Reply
Raziya bano
23-Aug-2022 05:41 AM
نائس
Reply